چوہدری اشفاق/اس میں کوئی شک نہیں کہ تحصیل کلر سیداں میں ایم این اے صداقت علی عباسی کی طرف سے ترقیاتی کاموں کاآغاز ہو چکا ہے جن میں سر فہرست کلرسیداں کا پل ہے جو ایک انتہائی خطر ناک صورتحال اختیار کر چکا تھا اب اس کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے قانون گی ساگری میں بھی ترقیاتی کام ہو چکے ہیں اور جاری بھی ہیں اس کے علاوہ بھی حلقہ بہت سے ترقیاتی کام جاری ہیں ابھی چند ہفتے قبل صداقت علی عباسی نے کلرسیداں کے دورہ کے موقع پر ایم سی کلرسیداں کیلیئے ساڑھے بائیس کروڑ کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان بھی کیا ہے جو ایم سی کے علاقوں کی تعمیر و ترقی میں بہت معاون ثابت ہو گا بہت سی جہگوں پر روڈ کی حالت بہت خراب ہے جن میں سر فہرست شاہ باغ سے نوتھیہ روڈ جس پر سے گزرنا اس وقت محال ہو چکا ہے مذکورہ ایک روڈ کی حالت زار دیکھ کر عوام علاقہ مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں اور وہ یہ تصور کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ ہمارے ایم این اے کی کارکردگی بلکل صفر ہے امید کی جاتی ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب اس علاقہ میں تمام مطلوبہ ترقیاتی کام مکمل ہو جائیں گے مگر ترقی کے اس دور میں یہ علاقہ ایسی سہولت سے محروم ہے جن کے بغیر زندگی بہت دشوار ہوگئی ہے وہ گیس ہے جو علاقہ بھر کا متفقہ اور درینہ مطالبہ ہے اور ہر طرف سے ایک آواز سنائی دے رہی ہے کہ ہمیں سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جائے گیس ایک بنیادی ضرورت ہے یہ علاقہ تقریبا غریب لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد سے بھرا پڑا ہے ہماری خواتین ایندھن کے حصول کے لیے بہت مشکل سے دوچار ہیں ہر گھر کی کل آمدنی کا چوتھائی حصہ صرف ایندھن کے حصول پر ضائع ہوجاتا ہے جس کے باعث غریب لوگوں کا گزرا انتہائی مشکل سے ہوتا ہے آج بھی اس علاقہ کی خواتین کی زیادہ تر تعداد ایندھن کی ضروریات کو پورا کر نے کے لیے جنگلوں کا رخ کرنے پر مجبور ہے دیہات میں آج بھی خواتین جانوروں کے گوبر سے گزار چلا رہی ہیں جو کہ نہایت ہی مشکل اور خلاف صحت عمل ہے کلر سیداں سے بہت سے علاقوں میں بہت عرصہ پہلے کچھ دیہات میں گیس فراہم کی گئی تھی جس کے بعد ہونے تو یہ چاہیے تھا کہ اس بنیادی سہولت کی فراہمی کو مزید علاقوں تک پھیلایا جاتا مگر بد قسمتی سے معاملات اسی جگہ پر لٹک کر رہ گئے صرف تین یونین کونسلز بشندوٹ، گف اور غزن آباد بچتی ہیں جن میں گیس کی فراہمی ابھی تک ممکن نہ ہوسکی ہے بلکہ یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ تحصیل کلر سیداں کا ایک چھوٹا سے ٹکڑا بقایا رہ جاتا ہے جہاں گیس کے حوالے سے کوئی بھی تجاویز زیر غور نہیں ہیں یونین کونسل غزن آباد ایک ایسی یونین کونسل ہے موضع تریل میں گیس کافی عرصہ پہلے لگ چکی ہے اور اب اس کے سب سے آخری موضع بھونی کے بلکل ساتھ بھو ن گاؤں میں بھی اس وقت کے وفاقی وزیر گیس و پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے گیس فراہمی کا اعلان کر دیا تھا ان درمیانی موضع جات میں گیس فراہمی ناگزیر ہوچکی ہے ان علاقوں میں اور بھی مسائل موجود ہیں لیکن اس وقت سب سے اہم مسئلہ گیس کا ہے جس کے حل ہونے کا عوام علاقہ شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ کب ان کے قائد ایم این اے صداقت علی عباسی ان کا دیرینہ مطالبہ کے حل کے لیے کلر سیداں میں آکر اعلان کریں گے جس سے این اے 57 اور پی پی 7کے عوام کے پر زور مطالبہ کی تکمیل ہوگی اور جس سے حقیقی معنوں میں کلر سیداں دیگر تحصیلوں سے زیادہ ترقی یافتہ ہو جائے گا اور جو یونین کونسلز گیس جیسی سہولت سے محروم ہیں وہ دوسری یونین کونسلز کے ہم پلہ ہوجائیں گی اور حلقہ میں ایم این اے صداقت علی عباسی کی کارکردگی سے عوام علاقہ بلکل مطمئن ہو جائیں گے ددھوچھہ ڈیم کے حوالے سے اس وقت اہم ایشو چل رہا ہے اس پر بھی صداقت علی عباسی کو دھیان دینا ہو گا ایسے متاثرین جو ڈیم کی تعمیر کی وجہ سے بے گھر ہونا جا رہے ہیں یا جن مقامی افراد کی زمینیں ڈیم کی زد میں آنے والی ہیں ان کو معقول معاوضے دیئے جائیں ان کو متبادل رہائیشیں فراہم کرنا بھی حکومتی نمائندوں کی زمہ داری ہے ان کو انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے حلقہ ایم این اے صداقت علی عباسی اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کو اس اہم ترین مسئلے کی جانب اپنی توجہ مرکوز کرنا ہو گی اور اس کا مناسب حل نکالنا ہو گا ۔
اہم خبریں
جاتلی: موبائل شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سارا سامان جل کر خاکستر
گوجرخان: بیٹے کی بیوہ ماں سے مبینہ نازیبا حرکات کا معاملہ، ماں نے عدالت میں بیٹے کی بریت پر رضا مندی ظاہر کر دی
گوجرخان: قاضیاں میں سبزی فروش لوٹ لیا گیا موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو 17 ہزار روپے چھین کر فرار
گوجرخان: سول ڈیفنس راولپنڈی کی کارروائیاں، غیر قانونی گیس فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تین مقدمات درج
گوجرخان: موٹر وے پولیس کی غفلت، تاہم تیز رفتاری کے خلاف کارروائیاں دو ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج
عدالتوں پر مکمل یقین ہے کہ وہ مری پریس کلب کے صدر کو باعزت بری کرینگی۔مری یونین آف جرنلسٹس۔
راولپنڈی کینٹ بورڈ کی غفلت: ساجد بخاری روڈ پر نالے کے پل پر حفاظتی گرلز نہ ہونے سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
ڈومیلی فتح پور کے مقام پر ایک نوجوان نالہ سے گذرتے ہوئے ڈوب گیا
حلقہ کے عوام کے ساتھ ہمارا ذاتی تعلق ہے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں ہمارے خاندان کا نمایاں کردار ہے: عمار صدیق خان
اب گاڑی ، موٹر سائیکل کے نمبر مالک کے نام پر نمبر جاری ہوں گےگاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبرپلیٹ اتار کرپرانا مالک اپنے پاس رکھے گا