216

کلرسیداں کے علاقہ سالگراں میں چار افراد کا بیدردی سے قتل

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں کے شمال مشرقی دوردراز علاقے میں ایک شخص نے چار افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا یہ واقعہ دریائے جہلم کے کنارے پہاڑی اور دشوار علاقے سالگراں کی ڈھوک بیل میں پیش آیا ہے , ملزم نصیر ولد زمان نے فائرنگ کر کے اپنے سوتیلے بھائی محمد اخمد کی اہلیہ زلیخا بی بی عمر 40سال اس کی بیٹی زرینہ بی بی عمر 25 سال بیٹے انصر محمود عمر 20 سال کے علاؤہ اپنے ہی داماد پرویز عمر تیس سال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا.جہاں ملزم نے اپنے رشتہ داروں کو زمین کے ایک کیس میں گواہی دینے کو کہا اور ان کے انکار پر اس نے فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت چار افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا مقامی پولیس اور افسران موقع پر روانہ ہو گئے ہیں مگر دوردشوار علاقہ ہونے کے باعث پولیس سے بھی رابطہ کی کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں جائے حادثہ دریائے جہلم کے کنارے کلرسیداں اور تحصیل سہنسہ آزادکشمیر کے سنگھم پر واقع ڈھوک بیل میں پیش آیا ہے ادھر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ,ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کلر سیداں کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی مقامی پولیس کے مطابق پولیس کو 15 پر فائرنگ سے 04 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کلرسیداں پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ کے لئے روانہ ہو چکے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں