کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں کے گاؤں منیاندہ کے برطانیہ کے شہر کوونٹری میں مقیم سرگرم سماجی رہنما حاجی چوہدری محمد یونس پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے۔انہوں نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیئے 68 نئے پختہ گھر تعمیر کر کے چابیاں ان کے حوالے کیں ایک جامعہ مسجد دو چھوٹی مساجد بھی تعمیر کر کے متاثرین کے سپرد کیں۔31 مقامات پر صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لیئے بور کرائے، 12 اجتماعی شادیاں کرائی گئیں اور چند ایام قبل گاؤں منیاندہ میں سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 72 خواتین و حضرات کے سفید موتیئیے کی مفت آپریشن ہوئے۔جس میں 800 کے قریب فری عینکیں،ادویات۔شوگر،ہپیٹائٹس بی سی کے مفت ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ آنے والوں کو تین ایام کھانا بھی مہیا کیا اور لوئر دیر خیبر پختون خواہ کی بستی کَس بالا میں مسجد کی بنیاد بھی رکھی۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…