122

کلرسیداں کے سپوت نے ہاتھ سے گاڑی بنا لی

پنڈی پوسٹ

ٹیلنٹ اپنا اثر دکھاتا ہے راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں کے گا¶ں نوتھیہ شریف سے تعلق رکھنے والے عبدالمجید مرزا نے ہینڈ میڈ 660 سی سی گاڑی بنا کر ایک ریکارڈ قائم کر دیا۔ گا¶ں نوتھیہ شریف کی معروف سماجی شخصیت مرزا محمد بشیر کے صاحبزادے مرزا عبدالمجید جو عرصہ سے راولپنڈی ہی میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، وہ بسلسلہ روز گار چند برس بیرون ملک بھی مقیم رہے انہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ڈیرہ خالصہ سے حاصل کی جس کے بعد راولپنڈی شفٹ ہو گئے مرزا عبدالمجید نے اپنی مدد آپ کے تحت ہاتھ سے 660 سی سی گاڑی بنا ڈالی۔ مرزا عبد المجید سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کی گئی پہلی میڈ ان پاکستان گاڑی ہے، ڈیزائن سے لیکر انجن تک تمام کام ہاتھ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں اپنی مرزا ویلڈنگ ورکس پر تقریباً 9 ہزار گھنٹوں میں مکمل گاڑی تیار کی‘ اس گاڑی کو بنانے سے چلانے تک کسی سے مدد نہیں لی‘ دروازے بھی آٹومیٹک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا خواہش ہے کہ اس گاڑی پر پورے پاکستان میں گھوموں۔ مرزا عبدالمجید نے کہا کہ پاکستان میں عوامی و حکومتی سطح پر جس طرح پزیرائی ملنی چاہیے تھی اس طرح حوصلہ افزائی نہیں کی گئی حالانکہ بی بی سی نے میری اس کامیابی کو بہت سراہا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل ہے کہ اگر مالی امداد نہیں تو کم از کم ایسے کام کی گورنمنٹ سطح پر حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہیے تا کہ ہمارے نوجوان ان چیزوں میں دلچسپی لیں اور دنیا میں پاکستان کا نام مزید روشن کر سکیں۔ مرزا عبدالمجید کی اس کوشش کو جہاں ملکی سطح پر سراہا جا رہا ہے وہاں ان کے دوست احباب کلاس فیلو اور گا¶ں نوتھیہ شریف سمیت علاقہ کی معروف شخصیات جن میں ماسٹر مشتاق آف باغبوٹہ، چوہدری غلام سرور آف ڈیرہ خالصہ، معروف سماجی شخصیت چوہدری ابرار حسین آف نوتھیہ، سابق چیئرمین زکوةٰ کمیٹی حاجی چوہدری محمد رزاق، بابو محمد اخلاق چیئرمین زکوةٰ کمیٹی نوتھیہ وارڈ، جنرل کونسلر چوہدری فرزند و دیگر نے اپنے عزیز عبد المجید مرزا کی اس کوشش کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں