کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں کے علاقے ممیام کے 60 سالہ رہائشی محمد سلیم کی نعش تھانہ گوجر خان کی حدود سے ملی ہے۔ متوفی کی تھانہ کلرسیداں میں گمشدگی کی رپٹ بھی درج تھی۔ اے ایس آئی شفاعت نے بتایا کہ متوفی پانچ یوم قبل کلرسیداں کے علاقے طوطہ میں اپنے کسی عزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کیلیے گیا تھا کہ واپسی پر راستہ بھول گیا۔ پولیس کے مطابق وہ ہارٹ کیساتھ ساتھ شوگر کا بھی مریض تھا
