کلرسیداں کے رہائشی بزرگ کی مدینہ منورہ میں حالت رکوع میں روح پرواز کر گئی

کلر سیداں گاؤں جوچھہ کے خوش قسمت بزرگ آج ہی شہر مصطفٰی مدینہ منورہ پہنچے۔۔۔
پہلی نماز ادا کرنے مسجد نبوی شریف پہنچے۔۔۔
دوران جماعت رکوع کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

کلر سیداں گاؤں جوچھہ ممدوٹ کے رہائشی محمد اسماعیل عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج مدینہ منورہ پہنچے جہاں مغرب کی نماز ادا کرنے کے لئے فیملی کے ھمراہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں حاضر ھوئے۔ دیار حبیب میں پہلی نماز کے رکوع میں ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔
کروڑوں لوگ مدینہ منورہ میں موت کی دعائیں مانگتے ہیں۔
کروڑوں دلوں میں جنت البقیع میں جگہ ملنے کی حسرت ھے۔
کروڑوں عاشقان مصطفٰی، قدمین شریفین میں جگہ چاہتے ہیں۔
مگر یہ سعادت حاجی اسماعیل صاحب کے حصے میں آئی۔