کلرسیداں کی سیاست کے نشیب و فراز/ ثاقب شبیر

بلدیاتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں اور عام انتخابات کو ابھی خاصہ وقت باقی ہے مگر کلر کا سیاسی منظر نامہ متحرک نظر آ رہا ہے بنیادی وجہ تو یہ ہے کہ یہاں ایم سی چئرمین اور نائب کا انتخاب موخر کر دیا گیا وجہ یہ کہ پارٹی ٹکٹ کے بغیر میدان میں اْترنے والے دونوں

ن لیگی دھڑوں کو قیادت کی جانب سیکاغذات واپسی کی ہدایات جاری کی گئیں جن پر من وعن ہر دو دھڑوں نے عمل کیا ن بمقابلہ ن والی ایم سی میں تیسرے فریق کی عدم موجودگی کے سبب الیکشن موخر ہونا امرِ ناگزیر تھا، سو نوزائیدہ ایم سی کے اولین چئرمین اور نائب چئیرمین کی نشست کے حصول کے لئے تگ و دو جاری ہے البتہ ماحول کی حدت میں قیادت کی جانب سے حتمی مشاورت کے لئے بلائے جانے کا عندئیہ ملنے پر کمی واقع ہوئی ہے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل اور سٹی کلر سیداں کو فعال کرنے کے لئے تنظیم نو کی جارہی ہے متعدد نئے عہدیداران کی تقرری ہوئی ہے ضلعی جنرل سیکرٹری جاسم کنول تحصیل کلر سیداں میں کافی متحرک نظر آ رہے ہیں انہی کی قیادت میں کچھ روز قبل یوتھ ونگ نے چوھدری نثار علی خان کے حق میں ریلی نکالی۔ پی ٹی آئی کی کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تحصیل بھر میں تنظیم سازی کر رہی ہے یہاں بھی یو سی، سٹی اور ، تحصیل کی سطح پر تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سیاسی منظر نامے میں حالیہ رنگریزی سابقہ لیگی کارکن نبیلہ انعام ممبر ضلع کونسل کے بھلاکھر میں منعقدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے جلسہ نے کی جس میں پی ٹی آئی رہنماء‘غلام سرور خان ضلعی صدر ھارون ہاشمی سابق اْمیدوار این اے ۲۵کرنل(ر) اجمل صابر سمیت تحصیل اور ضلع عہدیداران نے شرکت کی نبیلہ انعام نے ن لیگ کے نظر انداز کئے جانے اور پی ٹی آئی کی مدد سیممبر ضلع کونسل منتخب ہونے پر ن کی بے وفائی کو انکی پی ٹی ا?ئی میں شمولیت کی بنیادی وجہ قرار دیا اور اقرار کیا انکے ممبر ضلع کونسل بننے میں مرکزی کردار خان سرور ادا کیا پی ٹی آئی رہنماوں نے حکومتی جماعت کو ہدفِ تنقید بنایا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ بلدیاتی انتخاب میں یو سی بھلاکھر سے کسی کو مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا اور اوپن الیکشن ہوا تھا بعد ازاں چوھدری کامران عزیز اور سردار آصف کے مقابلے میں راجہ صفدر کیانی اور راجہ طلال خلیل چئرمین اور نائب چئرمین منتخب ہوئے اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی مسلم لیگ ن ہی سے تعلق رکھنے والے چوھدری کامران عزیز مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ٹیکنو کریٹ کی نشست پر بلاء مقابلہ ممبر ضلع کونسل راولپنڈی منتخب ہوئے اور پی ٹی آئی کی مدد سے خاتون ممبر ضلع کونسل نبیلہ انعام بھی بھلاکھر یو سی سے تعلق رکھتی ہیں سو مجموعی طور پر یو سی بھلاکھر میں تین نمائندگان ضلع کونسل براجمان ہیں یو سی بھلاکھر واقعی زرخیز خطہ ہے جو پہلے تو وکلاء کی کثرت کے سبب مشہور تھا اب یہاں اراکین ضلع کونسل کی بھی بہتات ہے، حلقہ وفاقی وزیر داخلہ چوھدری نثار علی خان کا ہیسو وقت نکال کر گاہے بگاہے اپنے حلقے کی عوام سے ملنے ضرور آتے ہیں گزشتہ دنوں بھی وزیر داخلہ نے اپنے حلقے کا دورہ کیا ٹی ایم اے ہال کلر سیداں میں ملکی معاملات پر میڈیا کے سوالات کے جواب دیئے جو اْس دن میڈیا کی سرخیوں میں رہے، بعد ازاں ایم سی کے منتخب اراکین سے ملاقات کی اور ایم سی کے سیاسی معاملات پر اظہار خیال کیا یہاں سے روانہ ہوئے تو یو سی لوہدراں پہنچے معاونِ خصوصی شیخ ساجد الرحمٰن مقامی بلدیاتی اراکین، کارکنان اور لیگی سپوٹرز نے پْرتپاک استقبال کیا وفاقی وزیر داخلہ نے ا?دھ پون گھنٹے کی طویل نشست میں حلقہ میں اربوں کے ترقیاتی کاموں کی تفصیل پیش کی آئندہ بھی ترقیاتی کاموں کا سلسہ جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی سیاسی مخالفین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان سے پوچھا جائے کہ پوچھا جائے کل کہاں تھے اور آج کہاں ہیں۔ بلدیاتی نمائندگان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندگان کو بلاء تفریق دیانتدارانہ جمہوری لائحہ عمل اپنانے کی تلقین کی اور کہا بلدیاتی انتخاب مکمل ہونے کے بعد آپ کا الیکشن ختم ہو گیا اکثریت میں جیتنے اور ہارنے والے مسلم لیگ ن کے ہی ہیں جو جیتے ہیں وہ ہارنے والے کارکنان کو بھی ساتھ لے کر چلیں اور آمدہ عام انتخابات میں ان کے الیکشن کی تیاری کریں، بعدازاں ترایہہ روانہ ہو گئے۔ جوڈیشل کمپلکس کی نئی نویلی عمارت کے باقاعدہ فعال ہونے کے بعد اس عمارت میں پہلی بار کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوئے متعدد بار مخالف گروپ کو زیر کرنے والے یاسر بشیر راجہ گروپ کوپروفیشنل لائرز گروپ نے اس بار شکست سے دوچار کر دیا اور وقاص حیدر شاہ صدر، طاہر ملک نائب صدر ، عظمت بٹ جنرل سیکرٹری اور چوھدری عثمان بانی جوائنٹ سیکرٹری کلر سیداں بار منتخب ہو گئے قابل تعریف امر یہ ہے کہ ماہرین قانون بار ایسوسی کے انتخاب بھی مکمل جمہوری روایات و ضوابط کے تحت عمل میں لاتے ہیں۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رب نواز منہاس کی زیرِ نگرانی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی سربراہی میں انچارج بیٹ کلر سیداں ٹریفک وارڈنز عمران خان نے اپنی ٹیم اور ٹی ایم اے عملہ کے ہمراہ کلر سیداں سٹی میں فٹ پاتھ اور سڑک کنارے ناجائز تجاوذات کے خلاف آپریشن کیا متعدد تجاوزات کو اکھاڑ دیا گیا تجاوزات کنندگان کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔گزشتہ برس داعء اجل کو لبیک کہہ جانے والے ممتاز ماہرِ قانون سردار اسحاق مرحوم کی برسی کے موقع پر دعائیہ محفل کا انعقاد جسٹس سردار طارق مسعود سردار صلاح الدین کے زیرِ انتظام سروہا میں ہوا کثیر تعداد میں سیاسی سماجی کاروباری صحافتی اور جوڈیشری کے حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔.{jcomments on}

 

اپنا تبصرہ بھیجیں