کلرسیداں کمسن بچے ڈوبنے کا وقعہ کرش مشین ٹھیکدار کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں پولیس نے حلقہ پٹواری چوآ خالصہ احسان اختر کی درخواست پر کریش مشین کے زمہ داران کے خلاف مقدمہ مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز دن تین بجے کے قریب مجھے بذریعہ نمبردار وقاص احمد اطلاع موصول ہوئی کہ پیر حالی کے قریب برساتی نالہ میں گہرے پانی میں تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں جس پر میں فوری طور پر ریونیو آفیسر حلقہ  بابر اسلام اور پٹواری ٹکال بابر مصطفی موقع ملاحظہ سے پایا گیا کہ جائے وقوعہ موضع پیر حالی کے لوگوں کی ملکیت ہے ۔ موقع پر موجود افراد نے شکایت کی کہ

معدنیات نکالنے والے ٹھیکیدار نے مشین لگا کر گہری کھدائی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے پانی جمع ہو گیا جو تین کمسن بچوں کی موت کا سبب بنا ہے۔ چوآ خالصہ کے کرش مشین کے منیجر سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے ٹھیکیدار ملک طارق اور عبد الروف ہیں کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں