کلرسیداں کا بیک وقت قومی و صوبائی سیٹ حاصل کرنیکا اعزاز

چوک پنڈوڑی (خصوصی رپورٹ: راجہ غلام قنبر) حالیہ انتخابات میں تحصیل کلرسیداں کے دو رہائشی ممبر اسمبلی بنے ہیں اس سے قبل 2008 کے انتخابات میں ایسا ہوچکا ہے۔ اس بار کلرسیداں تحصیل کے رہائشی پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ قمر الاسلام این اے 53 سے ایم این اے بنے۔ یہ حلقہ تحصیل راولپنڈی کے دیہی اور کچھ شہری علاقوں پر مشتمل ہے جبکہ کرنل شبیر اعوان دوسری بار ایم پی اے بنے ہیں۔ قمرالالسلام راجہ کا تعلق بھکڑال یونین کونسل گف سے اور کرنل شبیر کا تعلق سموٹ یونین کونسل سموٹ سے ہے۔

اس سے قبل 2008 کے انتخابات میں بھی اتفاق سے یہی دونوں ممبران اسمبلی بنے تھے اس وقت کرنل شبیر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پی پی 2 سے ایم پی اے بنے تھے اور قمرالالسلام راجہ پی پی 5 سے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے ایم پی اے بنے تھے۔ 2008 کے انتخابات میں کلرسیداں تحصیل دو صوبائی حلقوں میں منقسم تھی۔ قمر الاسلام راجہ کلرسیداں کے حوالہ سے اک اور ریکارڈ کا حصہ بھی بنے ہیں۔ قمر الاسلام راجہ کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے دوسرے شخص ہیں جو قومی اسمبلی کا حصہ بنے اس سے قبل پیپلزپارٹی کے قیوم بٹ 1977 میں ایم این اے بن چکے ہیں دونوں میں مشترک امر یہ بھی ہے کہ دونوں اپنے آبائی علاقوں سے ممبر منتخب نہیں ہوئے۔

قیوم بٹ تحصیل ٹیکسلا اور راولپنڈی کے دیہی علاقوں سے جیتے تھے جبکہ اب قمرالاسلام راجہ بھی تحصیل راولپنڈی کے علاقہ سے جیتے ہیں۔ ٹکٹ نہ ملنے کیوجہ سے مسلم لیگ ن کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی نے قومی اور راجہ ندیم احمد نے صوبائی اسمبلی کا آزادانہ الیکشن لڑا اور اس میں کلرسیداں کی سیاسی محرومیوں کے نعرہ کو استعمال کیا۔ بعد از پولنگ اور انتخابی نتائج کے مدنظر رکھا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ کلرکارڈ مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکا

اپنا تبصرہ بھیجیں