کلرسیداں کارڈ راجہ صغیر کی شکست کا سبب بن گیا

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ، عثمان مغل) پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین بارہویں عام انتخابات اپنے اختتام کو پہنچے۔ پی پی سات میں ٹرن آؤٹ تقریباً 50 فیصد رہا۔ انتہائی سخت مقابلے کے بعد پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کرنل شبیر اعوان 72898 ووٹس لیکر مدمقابل ن لیگ راجہ صغیر سے66338ووٹس کے مقابلے میں جیت گئے۔

راجہ صغیر کی ہار میں سب سے بڑی وجہ کلرسیداں سے ن لیگی ناراض رہنما راجہ ندیم آزاد امیدوار تھے جن کو آخری لمحے تک بٹھانے کیلئے کوششیں جاری رہیں۔ انہوں نے نو ہزار کے قریب ووٹس لی۔ پی پی سات میں کرین پارٹی 22000 ہزار ووٹس لیکر تیسری قوت بن گئی۔ اس حلقے میں 187746ووٹ ڈالے گئے۔جبکہ 3961ووٹس رد ہوئے۔ جبکہ قومی اسمبلی کے حلقے کیلئے کل ووٹرز کی تعداد 681236 تھی۔ اس حلقے سے 27 امیدوار میدان میں تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں تھا۔

صوبائی اسمبلی کی طرح قومی اسمبلی کا نتیجہ بھی سست رہا اور کئی مواقع پہ پی ٹی آئی امیدوار میجر لطاسب ستّی کی جیت کی خبریں بھی آئیں۔ البتہ فائنل نتیجہ ن لیگ کے حق میں آیا جہاں اسامہ سرور نے 149250 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ لطاسب ستی 113843 ووٹ حاصل کرسکے۔ یہاں 357601 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں 349119 درست قرار پائے اور 8482 ووٹ رد ہوئے۔ صوبائی حلقے پی پی سات کی طرح یہاں بھی کرین پارٹی نے 31809ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں