کلرسیداں چوآ روڈ پر ٹرانسپورٹ اڈہ میں تصادم،ایک کی حالت تشویشناک

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں چوآ روڈ پر واقع ٹرانسپورٹ اڈہ میں ٹرانسپورٹروں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہیں

ذرائع کے مطابق زخمیوں کا تعلق بیول سے بتایا جارہا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

ایم ایس کلرسیداں ہسپتال ڈاکٹر عابدہ پروین کا کہنا ہے کہ دو نوں کی زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ایک شخص ظفر اقبال سکنہ دھمالی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کو چار فائر لگنے کی اطلاعات ہیں اور دوسرے زخمی کا نام بلال اعوان بتایا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں