Categories: علاقائی

کلرسیداں پھلینہ قتل کیس میں نیا موڑ، مزید دو افراد نامزد عدالت نے گرفتاری سے روک دیا

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں پھلینہ قتل کیس میں نیا موڑ، مزید دو افراد نامزد عدالت نے گرفتاری سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے نواحی گاؤں پھلینہ میں پیش آنے والے فردوس عرف دوسا قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر گرفتار ہونے والے مشتبہ نوجوان قمر شہزاد کے بعد اب مقتول کے کزن نے مزید دو افراد عمران اور اکرام کو بھی ملوث قرار دے دیا ہے۔

دونوں افراد نے اپنے وکیل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے توسط سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔ عدالت نے پولیس کو 11 اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے ملزمان کی اگلی پیشی تک گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا ہے۔نامزد ملزمان کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں ذاتی رنجش کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقتول کے بھائی نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ قمر شہزاد اکثر مقتول کے ساتھ رہتا تھا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کی۔تحقیقات کے دوران تفتیشی افسر کے مطابق قمر شہزاد نے تسلیم کیا کہ وہ واقعے کے وقت موقع پر موجود تھا، تاہم قتل میں براہِ راست ملوث نہیں تھا۔

دورانِ ریمانڈ اس نے ایک اور شخص کا نام بھی ظاہر کیا، مگر مقتول کے اہلِ خانہ نے اس بیان کی تردید کر دی۔ذرائع کے مطابق قمر شہزاد کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کیس اب ایک پیچیدہ صورتحال اختیار کر چکا ہے، جہاں ایک طرف نئے نام سامنے آ رہے ہیں اور دوسری طرف ابتدائی طور پر گرفتار ملزم کی ممکنہ بے گناہی کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

تحقیقات کے ان مختلف پہلوؤں کے باعث پولیس کے لیے معاملہ مزید الجھن کا شکار ہو گیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 11 اکتوبر کو متوقع ہے، جس میں اہم پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔

ملک یاسر

Recent Posts

جہلم پولیس کی کارروائی ہیر گینگ کی تین خواتین گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…

8 hours ago

زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے

کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…

8 hours ago

تحریکِ لبیک کا ملک گیر احتجاج ختم، 17 اکتوبر کو نیا لائحہ عمل لاہور سے ہوگا

لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…

12 hours ago

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کی ملاقات، رائے ونڈ اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…

13 hours ago

اٹک: آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روح پرور محفل، وسیلۂ الٰہی پر علماء کے خطاب

اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…

16 hours ago