کلرسیداں(یاسر ملک) کلرسیداں پولیس کی کارروائی، خواتین جیب تراش گروہ گرفتار۔تھانہ کلرسیداں پولیس نے دورانِ سفر خواتین کے پرس اور جیب کا صفایا کرنے کی وارداتوں میں ملوث خواتین کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار خواتین میں رفعت بی بی، نازیہ بی بی اور شاہین بی بی شامل ہیں جن کا تعلق فتح جنگ سے بتایا جاتا ہے۔ مدعیہ کرن شہزادی سکنہ منگلورہ نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ وہ کلرسیداں بازار خریداری کے لیے آئی تو تین مستورات مسلسل اس کے آگے پیچھے چلتی رہیں۔ اسی دوران ایک خاتون نے اس کا پرس غائب کر دیا جس میں 40 ہزار روپے نقدی، شناختی کارڈ، موبائل سم اور مختلف وزٹنگ کارڈز موجود تھے۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی محمد شہباز کے ہمراہ راولپنڈی سے کلرسیداں آ رہی تھی کہ راستے میں انہی تین خواتین کو دوبارہ دیکھا جو روات سے ہائی ایس میں سوار ہوئیں۔ اس پر 15 پر اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی روک کر ملزمہ خواتین کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزماؤں کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…