کلرسیداں پولیس کا نلہ مسلماناں کے علاقے ڈھوک مغل میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ،عریاں ڈانس کرتے05 پتنگے،03 تتلیاں گرفتار،اطلاعات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے قتل ،اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری شفیق کلیم کی حویلی مہربان علی ڈھوک مغل نلہ مسلماناں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی،پولیس جانچ پڑتال دوران حویلی میں بلند آواز میوزک پر کافی لڑکے لڑکیاں نیم برہنہ حالت میں ڈانس اور غل غپاڑہ کرنے میں مشغول تھے،
پولیس کارروائی دوران اشتہاری شفیق کلیم اپنے آٹھ/ دس ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے عصمت فروشی، عصمت دری کے لیے موجود 03خواتین،05 اشخاص کو قابو کرلیا،ملزمان کی شناخت محمد عدنان، مدثر رضا ، ذین الحسن سکنہ نلہ مسلماناں، محمد طاہر مرزا سکنہ گف سنگال کلریاں کلرسیداں، صدام محبوب ڈھوک چوہدریاں راولپنڈی جبکہ خواتین کی شناخت نیلم، ماہی نور، نادیہ سکنہ گرجا روڈ راولپنڈی کے ناموں سے ہوئی،۔
جانچ پڑتال دوران انکشاف ہوا کہ عصمت فروشی کے لیے خواتین کو نعیم طارق سکنہ گرجا روڈ راولپنڈی نے05/10 ہزار روپے عوض بک کیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے گرفتار ملزمان خلاف اشتہاری کو پناہ دینے ،عصمت دری و عصمت فروشی کے لیے خواتین خریدنے، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ سمیت دفعہ 144 کی خلاف ورزی الزامات تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔