کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں پولیس تشدد کیس مبینہ مرکزی ملزمان کی ضمانت ھائی کورٹ نے منظور کرلی پولیس تھانہ کلرسیداں نے گاؤں گڑھالہ کے چالیس کے قریب بے گناہوں پر بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کر کے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے میڈیا کے لئے ان کی تصویر جاری کی تھی۔ ملزمان پر ڈکیتی، اغواء، ڈکیت گروہ سے مال برآمدگی سمیت 12 سنگین دفعات لگائی تھیں۔ معزز جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30 کلرسیداں نے قبل ازیں ھی پانچ ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی تھیں۔ لاھور ھائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جناب جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے ملزمان سلیم، حسن اور غلام فاروق کی درخواست ضمانت کے فیصلے میں قرار دیا کہ پولیس کو اغواء کرنے، ڈکیتی کرنے اور ڈکیت گروہ سے ڈکیتی کا مال برآمد ھونے کی دفعات لگتی بھی ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ ٹرائل کے بعد ھو گا۔ اس کے علاؤہ مبینہ برآمدگی بھی مشکوک ہے اور اس کے ساتھ تمام گواہان کا پولیس ملازم ھونا بھی مزید تحقیقات طلب ھے۔ معزز عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ بغیر کسی شناسائی کے، رات کے پہر بغیر کسی لائیٹ کے ملزمان کے نام اور ان کے کردار کا ایف آئی آر میں اندراج بھی مقدمہ کو مزید تفتیش طلب بنا رھا ھے۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ نہ ھیں جبکہ تفتیش بھی مکمل ھو چکی ھے اور ملزمان مذید تفتیش کے لئے مطلوب نہ ہیں۔ ملزمان کی جانب سے محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے دلائل پیش کئے یاد رھے کہ پولیس کلرسیداں نے گاؤں گڑھالہ میں مبینہ 15 کی کال پر ریڈ کیا تھا جس پر پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے ان پر تشدد کیا تھا جبکہ مقامی لوگوں کا موقف ھے کہ پولیس نے رشوت لے کر فرضی وقوعہ تخلیق کیا اور پورے گاؤں پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر کے بے گناہوں کو گرفتار کر کے میڈیا ٹرائل کرایا تھا۔
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…