کلر سیداں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے د ی گئی احتجاجی کال کے باوجود علاقے میں کوئی مظاہرہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق کلر سیداں اور دیگر علاقوں میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن احتجاج کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلا۔امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں رہی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہے اور اہم مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ پی ٹی آئی کے کسی مقامی عہدیدار یا کسی کارکن کی گرفتاری کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ ایس ایچ او کلرسیداں سید سبطین الحسنین نے بتایا کہ تھانہ کلرسیداں کی حدود میں حالات پر امن رہے۔ادھر کلرسیداں چوآ روڈ پر پی ٹی آئی کے تحصیل صدر سجاد شاہ کاظمی کی جانب سے قائم کیا گیا مرکزی دفتر بھی بند رہا اور وہاں کسی قسم کی سیاسی سرگرمیاں نہیں دیکھی گئیں ۔
