کلرسیداں (یاسر ملک)
کلرسیداں میں محکمہ صحت کی بڑی کارروائی ۔ متعدد ہوٹل و دکانوں پر جرمانے، ایک چکن شاپ سیل، لاروا ملنے پر ایف آئی آر۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم نے گزشتہ روز تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار، سی ڈی سی انسپکٹر اور تحصیل اینٹمالوجسٹ غلام احمد سنبل کے ہمراہ چوک پنڈوڑی اور کلرسیداں کے مختلف علاقوں میں اچانک کارروائیاں کیں۔معائنے کے دوران صفائی کی ابتر صورتحال اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی پر شاہد مشتاق سندھو چکن شاپ کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ ابرار کباڑخانہ سے مچھروں کے لاروا برآمد ہونے پر فوری طور پر ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ ہوٹل چوک پنڈوڑی، احسان اکیڈمی کلرسیداں، کراچی النور بریانی کلرسیداں اور قریشی نان شاپ تھانہ روڈ کلرسیداں کے چالان کیے گئے، جبکہ بعض کیسز عدالت کو ارسال کر دیے گئے۔ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو میں دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی فوڈ بزنس مالک صفائی کے معیارات پورے نہیں کرے گا، اس کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ہوٹل اور دکان مالکان فوری طور پر صفائی ستھرائی بہتر بنائیں، ورنہ مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم سے سرکاری پروفیسر ابرہیم کو اغواء کرنےکی بعد روات کی حدود…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ضلع راولپنڈی و مری کی مشہور و معروف سماجی شخصیت بانی و…
مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…
مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…
دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…
اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…