کلرسیداں میں قانونی اداروں کا مشترکہ فلیگ مارچ

کلر سیداں کے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا جو مرید چوک کلر سیداں سے شروع ہو کر شاہ باغ کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا تھا۔فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل محمد افضل لودھی اور ایس ایچ او سید سبطین الحسنین نے کی

۔ اس فلیگ مارچ میں ٹریفک پولیس، پنجاب پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ایس ایچ او کلر سیداں سید سبطین الحسنین کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام، سیکیورٹی کی فضاء کو مزید بہتر بنانا اور عوام کو یہ پیغام دینا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر وقت چوکس اور مستعد ہیں۔

اس موقع پر افسران نے عوام سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں