اہم خبریں

کلرسیداں میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن ابتک 80 گرفتار

کلرسیداں (پنڈی پوسٹ نیوز)کلر سیداں پولیس کا غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 80 گرفتار۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک بڑے کریک ڈاؤن کے دوران کلر سیداں اور اس کے نواحی علاقوں میں مقیم تقریباً 80 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے، جنہیں بعد ازاں رفیوجی کیمپ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں، سب انسپکٹر سید سبطین الحسین نے بتایا کہ یہ کارروائی چوآ خالصہ، سہوٹ اور کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔ آپریشن کے دوران پولیس نے اُن افراد کو حراست میں لیا جو پاکستانی پاسپورٹ یا کسی بھی قانونی سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں 11 خواتین بھی شامل ہیں، جو دیگر مرد افراد کے ہمراہ غیر قانونی طور پر یہاں رہائش پذیر تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ تمام افراد کسی بھی قانونی رجسٹریشن کے بغیر یہاں مقیم تھے، جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں رفیوجی کیمپ بھجوا دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل درآمد کا حصہ ہے، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق پولیس دیگر علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی کارروائیاں جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

8 minutes ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

46 minutes ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

1 hour ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

1 hour ago

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

6 hours ago