سائلین کی داد رسی کے لئے کلرسیداں میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی کھلی کچہری ,تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی خصوصی ہدایات پر حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت گزشتہ روز ٹی ایم اے ھال کلرسیداں میں محکمہ پولیس کے زیر انتظام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آری پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے محکمہ پولیس سے متعلق عوامی شکایات سنیں اس موقع پر ایس پی نبیل کھوکھر, ایس ڈی پی او افضال لودھی , ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں سید سبطین ہمراہ عملہ موجود تھے آری پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کیسز سے متعلق سائلین کی تحریری درخواستوں پر مسائل کے حل اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے بر موقع متعلقہ افسران کو احکامات دیتے ہوئےمقررہ وقت میں عملدرآمد کی ہدایت کی , اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او کلرسیداں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے علاقہ میں امن عامہ اور محکمہ کی بہتری کے لئے تجاویز بھی دیں جن پر آر پی او نے ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کروائی اور افسران محکمہ پولیس کی احسن کارکردگی کو فرائض منصبی قرار دیتے ہوئے کہا میرٹ پر انصاف کی کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔




