21

کلرسیداں میں رائل سپورٹس ایرینا کا افتتاح ہو گیا

کلرسیداں (ثاقب شبیر سے) کلرسیداں میں رائل سپورٹس ایرینا کا افتتاح ہو گیا راجہ صداقت نے اپنی مدد آپ کے تحت کلرسیداں میں نیٹ کرکٹ کی سہولت فراہم کر دی  افتتاحی تقریب میں
بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات کھلاڑیوں اور شاٸقینِ کرکٹ نے شرکت کی ۔ تلاوت قرآن مجید سے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے قاری محمد مجاہد نے خصوصی دعا بھی کروائی, اس موقع پر راجہ صداقت ,راجہ سہیل , راجہ زین العابدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کلرسیداں سٹی میں گراونڈز کی عدم دستیابی  ہے اور سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث کرکٹ کے کھلاڑیوں کو دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے انہیں مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے کلرسیداں میں کرکٹ کی جدید طرز کی سہولیات سے لیس ایرینا کا آغاز کیا گیا ہے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر سہولیات فراہم کی جائیں تو کلرسیداں کے کھلاڑی بھی قومی اوربین القوامی سطح ہر نام پیدا کر سکتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں