13

کلرسیداں موہڑہ بختاں دو بھائی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

کلرسیداں موہڑہ بختاں دو بھائی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے یہ واقعہ تھانہ کلرسیداں کے گاؤں موہڑہ بختاں میں پیش آیا ہے

جہاں دو نوجوان سگے بھائی بارش کے کھڑے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 11 سالہ حیدر علی اور 10 سالہ دانیال کے نام سے ہوئی ہے، جو طاہر محمود کے بیٹے تھے۔یہ بدنصیب بھائی پیر کی شام گھر کے قریب ایک پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنائے گئے نکاسی آب کے نالے میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں نہا رہے تھے

نہانے کے دوران گہرے پانی میں پھسل کر دونوں بچے ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم اور مقامی افراد موقع پر پہنچے اور فوری کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں