کلرسیداں (یاسر ملک)
کلرسیداں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی جانب سے جشنِ آزادی کی شاندار تقریب کا اعلان۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کلرسیداں کے زیراہتمام جشنِ آزادی کی پروقار تقریب 14 اگست بروز جمعرات شام 4 بجے پیرس شادی ہال راولپنڈی روڈ میں منعقد ہوگی، جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد ۔ اور راجہ عبداللہ اشفاق سرور بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا اجلاس زیر صدارت شیخ حسن فیاض سرائیکی منعقد ہوا، جس میں سینئر رہنماؤں اور عہدیداران سردار وسیم احمد، ملک اکمل اسحاق، ابرار بھٹی، عمیر جنجوعہ، ناصر فری، شیخ ندیم احمد اور جنید ربانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں جشنِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔تقریب میں قومی جذبے کے اظہار کے لیے جشنِ آزادی کا کیک کاٹا جائے گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان، عہدیداران اور شہریوں کو بڑی تعداد میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔یوتھ ونگ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 14 اگست پاکستان کی آزادی کی یاد دہانی کا دن ہے، اور اس دن کو اتحاد، محبت اور قربانیوں کی یاد کے طور پر منایا جائے گا۔
راولپنڈی (نمائندہ پِنڈی پوسٹ) — تھانہ روات کے علاقے کلرسیداں روڈ، سردار مارکیٹ میں واقع…
اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے…
دنیا کے شور میں سب کچھ سنائی دیتا ہے، مگر ایک آواز ہے جو اکثر…
اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے…
تھانہ جاتلی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے…
کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…