کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں اور گرد و نواح کے علاقے شدید غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی زد میں آگئے۔ شہریوں کے مطابق بجلی کسی باقاعدہ شیڈول کے بغیر دن اور رات کے مختلف اوقات میں اچانک بند کر دی جاتی ہے۔
بعض اوقات بجلی صرف پانچ منٹ کے لیے جاتی ہے تو کبھی گھنٹوں تک غائب رہتی ہے، جس سے عوام شدید ذہنی اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بار بار اچانک بندش نے گھریلو زندگی کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ پانی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے جبکہ گرمی کے موسم میں بزرگ اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی بلاوجہ بار بار بندش کی بجائے کلرسیداں کے عوام کو واضح شیڈول فراہم کیا جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔
روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…
تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…
راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…
لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…
آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…