ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے مغل محلہ نزد ٹی ایم اے ہال کلر سیداں میں ڈینگی سرویلینس ٹیم کو چیک کیا- اس محلہ سے گزشتہ سال ڈینگی کے تین کنفرم مریض رپورٹ ہوئے تھے-اور ٹیم کو اسی گھر میں دوران سرویلینس دوبارہ ڈینگی لاروا ملا ہے- اس موقع پر اینٹامالوجسٹ کلر سیداں بھی ٹیم کے ساتھ موجود تھے- ڈی ڈی ایچ او نے ٹیم کے ھمراہ گھر چیک کئے اور ان ڈور سرویلینس کے بہترین معیار پر ٹیم کو سراہا جنہوں نے چھت پر موجود ٹینکی کو چیک کر کے لاروا رپورٹ کیا- ٹیم کو پازیٹو لاروا گھروں پر ڈینگی سٹیکر لگانے کی ھدایت کی- ڈی ڈی ایچ او نے متعلقہ گھر کے افراد سے بھی ملاقات کی اور انھیں گھر میں موجود پانی کے برتن اور ٹینکی کو پراپر کور کرنے کی ہدایت کی اور ڈینگی سے متعلق آگاہی دی ڈی ڈی ایچ او نے اینٹمالوجسٹ کلر سیداں کو اس پورے علاقے میں زیادہ ٹیمز لگا کر اپنی نگرانی میں جلد سویپ ایکٹویٹی کروانے کی ھدایت جاری کی- محکمہ صحت کلر سیداں انسداد ڈینگی کے لیے پر عزم ہے اور عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کر رہا ہے- عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی اس سلسلے میں محکمہ سے تعاون کریں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور بخار یا ڈینگی کی علامات کی صورت میں ٹی ایچ کیو کلر سیداں میں رپورٹ کریں-


