راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی تھانہ کلرایداں کی حدود سے شادی شدہ خواتین کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا چنام کے بعد بھورہ نصیب کے ایک شہری نے مقدمہ درج کروایا کہ میری شادی تین برس قبل مسمات (ا) سے ہوئی تھی۔ ہم ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے کہ صبح 7 بجے میری بیوی نے مجھے ناشتہ دیا اور جس کے بعد میں کام پر چلا گیا۔ میری والدہ عذرہ اور بیوی اکیلی تمیں چار بجے گھر واپس آیا تو والدہ نے بتایا کہ میری بیوی 2 بجے سے گھر سے غائب ہے ہم نے قریبی رشتہ داروں میں اس کی پتہ جوئی کی مگر اس کا سراغ نہ مل سکا۔ میری بیوی کا فون نمبر بھی بند مل رہا ہے میری بیوی کو نامعلوم ملزم نے اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔