روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات کلر سیداں روڈ پر واقع ڈھوک میجر کے قریب ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی ہے۔ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ایک نوجوان کو روک کر اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ واردات کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ملزمان بلا خوف و خطر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری یا پیش رفت کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اس سڑک اور اطراف کے علاقوں میں اس نوعیت کی وارداتیں ہو چکی ہیں، مگر پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے،
جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی بہتر بنائی جائے اور گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔