265

کلرسیداں روڈ پر دوبارہ ٹال پلازہ لگانے کا فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں روڈ پرٹول ٹیکس پلازہ دوبارہ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا اب پرانی جگہ مانکیالہ بازار کی بجائے ایک کلومیٹر مزید آگے سردار مارکیٹ اور ساگری سٹاپ کے درمیان تحصیل راولپنڈی کے علاقہ میں لگایا جارہا ہے جب کہ نوٹیفیکشن کے مطابق ٹال پلازہ کو روات سے سات کلو میٹر کے فاصلہ پر لگایا جانے کا کہا گیا ہے

نوٹیفکیشن کی کاپی

جس کی واضح ہدایات نوٹیفکیشن میں موجود ہیں جو شاہ باغ تحصیل کلرسیداں کا علاقہ میں آتا ہے لیکن پنڈی پوسٹ کے زرائع کے مطابق پنجاب ہائی وے اور کمیونیکشن اور ورکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب زیادہ سے زیادہ سے ریونیو جمع کرنے کے لیے ڈی ایچ اے ویلی اورڈی ایچ او ہوم کے گیٹ سے پہلے پلازہ لگانا چاہتی ہے چونکہ ڈی ایچ اے ہومز میں ہزاروں رہائشیں بن چکی ہیں اور ان میں سینکڑوں رہائشی منتقل بھی ہوچکے ہیں جن میں تقریبا ہر رہائشی کے پاس اپنی گاڑی ہے جن کو ڈی ایچ اے سے باہر نکلتے ہی روات کی جانب آنے جانے کے لیے ٹیکس ادا کرنا ہوگا

اس سے قبل یکم فروری کو مانکیالہ بازار کے قریب ٹال پلازہ بنا کر آنے جانے والی گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا جس پر مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹال پلازہ کو توڑ دیا تھا جس پر ایک قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سمیت سترہ افراد پر مقدمہ بھی درج ہوا تھا اور لوہدرہ کے رہائشی چوہدری رمیز ریاض ایڈووکیٹ نے بھی ٹال پلازہ کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا تھا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں