کلرسیداں روڈیوٹیلٹی اسٹور پر ڈکیتی، مسلح ڈاکو ہزاروں روپے اور سامان لے اڑے

راولپنڈی (نمائندہ پِنڈی پوسٹ) — تھانہ روات کے علاقے کلرسیداں روڈ، سردار مارکیٹ میں واقع یوٹیلٹی اسٹور میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔

سٹور کے اونر راجہ ارسلان کے مطابق چار مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو شام تقریباً ساڑھے سات بجے اسٹور میں داخل ہوئے اور عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جب کے سٹور میں انے والے گاہگ  موہڑہ بھٹاں کے رہائشی حبیب اللہ خان سے ستر ہزار نقدی اور موبائل فون لے اڑے گزشتہ رات بھی سردارمارکیٹ سے ایک کلومیٹر فاصلہ واقع موہڑہ بھٹاں میں چوھدری شمریز کے کریانہ سٹور اور واقع گھر میں داخل ہوئے خاتون خانہ کے چیخ و پکار کرنے پر فرار ہوگئے

واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کر دی ہیں۔