کلرسیداں جعل سازی اراضی فراڈ میں نائب تحصیلدار سمیت متعدد کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں محکمہ مال میں جعل سازی اور فراڈ سے اراضی تقسیم کارروائی/ انتقال سکینڈل  سابقہ نائب تحصیلدار کے پرائیویٹ منشی سمیت اسسٹنٹ کمشنر آفس کلرسیداں کا نقل نویس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے گرفتار کرلیے،رپورٹس کے مطابق کلرسیداں محکمہ مال بڑے پیمانے پر اختیارات سے تجاوز، بھاری رشوت کے عوض بوگس دعویٰ ہائے تقسیم و انتقالات کا انکشاف ملزمان میں محکمہ مال

کلرسیداں تعینات رہنے والے سابقہ نائب تحصیلدار مرزا منصور، نائب تحصیلدار محمد مسعود عباسی، جابر عباس گردآور، پٹواری اسرار احمد ، اخلاق احمد سروس سینٹر آفیشل، سمیت نقل نویس احسن منیر شامل ملزمان نے ندیم انجم نامی شہری کے ساتھ ملکر جعل سازی اور فراڈ کرتے ہوئے  جعلی تقسیم اراضی و نقشہ ج مرتب کرکے اراضی ریکارڈ سنٹر کلرسیداں انتقال درج کروایا

ریکارڈ کی جانچ پڑتال دوران انکشاف ہوا کہ موضع کنوہا  میں واقع کھیوٹ نمبر 785/832 کی کوئی مثل تقسیم کے لیے دائر ہی نہ ہوئی تھی  نہ فیصلہ

ہواملزمان نے جعلی نقشہ ج و مثل تقسیم تیار کی جس کی تصدیق احسن نقل نویس نے کی،جعل سازی سے تیار تقسیم دعویٰ و نقشہ ج کی تصدیق بعد ملزم اخلاق سروس سینٹر آفیشل نے انتقال نمبر 4055 مؤرخہ 07/03/2024 اندراج کیا،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی انکوائری میں انکشاف ہوا کہ مذکورہ  کھیوٹ کے دعوی ہائے تقسیم کی کوئئ کارروائی محکمہ مال  کلر سیداں کے ریکارڈ میں نہ پائی گئی بعدالت اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے جعلی اور فراڈ کے ذریعے کیے گئے انتقال کو خارج کرتے ہوئے  مذکورہ اراضی کے سابقہ عمل کو بحال کیادرخواست گزار کے مطابق محکمہ مال کلر سیداں کے اہلکاروں نے ندیم انجم ، آصف گلزار کے

ساتھ ملکر جعل سازی اور فراڈ کے ذریعے کاغذات انتقال و نقشہ ج مرتب کرکے سائل فریق کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ابتدائی انکوائری میں ملزمان مرزا منصور احمد  نائب تحصیلدار،اخلاق sco، احسن نقل نویس، آصف گلزار ، کاشف مشتاق، خرم ذولفقار خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی۔ جبکہ کے دیگر کا کردار دوران تفتیش کرنے کی ہدایات کی،مجاز حکام کی منظوری سے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 7/2025 بجرم 420/468/471 ت پ / 5/247 PCA درج کیا گیا،ذرائع کے مطابق پٹواری اور گردآور نے اپنے دستخطوں کو جعلی قرار دیا جبکہ نائب تحصیلدار مرزا منصور احمد نے بوگس نقشہ ج منظور کرکے انتقال کے اندراج کی منظوری دی

،ذرائع کے مطابق جانچ پڑتال دوران انکشاف ہوا کہ مرزا منصور نائب تحصیلدار/ نقل نویس مثل کو گمشدہ قرار دیتے رہے ، جبکہ محض نقل فارم اور نقشہ ج کو بنیاد بنا کر انہوں نے انتقال درج کروا دیا،ذرائع نے مرزا منصور احمد/ نائب تحصیلدار حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ کئی ماہ سے اینٹی کرپشن حکام سے مہلت طلب کرکے ٹائم حاصل کرنے میں مصروف رہا ، جبکہ تاحال جعلی انتقالات کے اخراج کےلئے اس نے کوئی پیش رفت نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں