کلرسیداں تا راولپنڈی چلنے والی بس سروس شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی

کلرسیداں راجا بازار کوسٹرز روٹ پر اوور لوڈنگ کی شکایات معمول بن چکیں،رمضان المبارک میں بھی مذکورہ روٹ پر سٹی ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے ٹریفک قوائد کی خلاف وزریوں کی جانچ پڑتال میں عدم دلچسپی،10 سے 15 مسافروں کو لیاقت باغ سے روات سٹاپ تک، اسی طرح راوت سے کلرسیداں، اور صبح کے اوقات میں کلرسیداں سٹی، چوکپنڈوڑی سٹاپ سے مسافروں کی اوورلوڈنگ کی جاتی ہے،ذرائع کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں حکام کے نوٹس میں لانے باوجود سٹی ٹریفک پولیس حکام مسئلے کا نہ مستقل حل نکال سکے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی جامع حکمت عملی سامنے آسکی،شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سمیت آئندہ ہفتوں میں گرمیوں موسم شروع ہورہا ہے جس سے اوورلوڈنگ باعث سفر اذیت ناک صورتحال اختیار کرلیتا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس حکام لیاقت باغ، کچہری چوک ، سواں سٹاپ، مؤٹر وے پولیس این فائیو حدود جبکہ رورل ٹریفک سیکٹر کلرسیداں اپنی بیٹ ایریا میں موثر جانچ پڑتال کرکے راجا بازار کلرسیداں روٹ کوسٹرز کی اوورلوڈنگ خلاف کارروائی کریں،شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ کوسٹرز میں مسافروں سے بدتمیزی، منظور شدہ کرایہ سے زائد چارجنگ سمیت بالخصوص اوورلوڈنگ شکایات کے ازالے کیلئے ہر کوسٹرز میں سٹی ٹریفک پولیس کے شکایات اندراج نمبروں کو آویزاں کیا جائے تاکہ کسی بھی شکایات کی صورت میں شہری متعلقہ حکام کو شکایت کا اندارج کروا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں