Categories: علاقائی

کلرسیداں تا راجہ بازار اے سی بس سروس عوام کے لیے عذاب بن گئی

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں تا راجہ بازار اے سی بس سروس عوام کے لیے عذاب بن گئی۔مسافروں سے بدتمیزی، اوورلوڈنگ اور شکایات پر عدم کارروائی، شہری سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں اور گردونواح کے رہائشیوں نے راجہ بازار تک چلنے والی اے سی بس سروس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ جس سروس کو شہریوں کو آرام دہ اور باوقار سفر فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا، وہ اب شہریوں کے لیے وبال جان بن چکی ہے۔روزانہ سینکڑوں مسافر اس سروس کے ذریعے سفر کرتے ہیں مگر عملے کی جانب سے بدتمیزی اور مسافروں کو اوورلوڈ کرنا معمول بن چکا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ بسوں میں لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس دیا جاتا ہے، جس سے نہ صرف سفر اذیت ناک ہو جاتا ہے بلکہ حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔شہریوں کے مطابق بارہا شکایات کے باوجود متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کسی قسم کی اصلاحی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

کئی مسافروں نے دعویٰ کیا کہ عملے کا رویہ انتہائی ناگوار ہے اور عزت نفس مجروح کرنے میں وہ کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔کلرسیداں اور گردونواح کے رہائشیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے، بدتمیزی اور اوورلوڈنگ کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور مسافروں کو باوقار اور محفوظ سفر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک یاسر

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

1 hour ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

5 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

6 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

8 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

8 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

8 hours ago