کلرسیداں (یاسر ملک)
کلرسیداں آن لائن گیمنگ نے تین نوجوانوں سے کروڑوں روپے نکلوا لیے۔کلرسیداں کے نواحی علاقہ سر صوبہ شاہ اور اس کے گردونواح میں تین نوجوان لڑکوں نے آن لائن گیمنگ کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد رقم گنوا دی۔ ذرائع کے مطابق یہ نوجوان مختلف موبائل گیمز میں بار بار رقم خرچ کرتے رہے، جس سے ان کے والدین شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے، اور اس کے منفی اثرات کئی گھروں کو بربادی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور موبائل فونز سے ایسی گیمز فوری طور پر حذف کر دیں۔سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آن لائن گیمنگ پر مؤثر کنٹرول کے لیے فوری اقدامات کرے اور والدین، اساتذہ و معاشرے کو اس حوالے سے شعور دینے کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے۔
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…