کلرسیداں ( چوھدری محمد اشفاق ،نمائندہ پنڈی پوسٹ) حکومت کی طرف سے کلرسیداں سپورٹس گراؤنڈ میں قائم مفت مرکز آٹا فراہمی میں عوام ساراسارا دن قطاروں میں کھڑے رہنے کے باوجود خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور ہو چکے ہیں جس کی بڑی وجہ ہرآئے دن آٹے کے حصول کیلیئے آنے والے عوام کی تعداد میں اضافہ ہے اور اس کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے مہیا کیا گیا آٹا تقسیم سسٹم اب ایسے افراد جو پہلے آٹے کا ایک تھیلا حاصل کر چکے ہیں اب ان کوبیک وقت 2تھیلے فراہم کیئے جا رہے ہیں پہلے جو آٹا 2ہزار افراد کو ملتا تھا اب وہ اس سسٹم کی وجہ سے صرف 1ہزار افرا د کو مل رہا ہے جس وجہ سے عام عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آٹے کا کوٹہ وہی ہے لیکن آٹے کے بیک وقت دو تھیلوں کی فراہمی سے آٹا جلدی ختم ہو جاتا ہے مرکز میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی بھی عوام کیلیئے اذیت کا باعث بنی ہوئی ہے عوام علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب ڈی سی راولپنڈی اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کا کوٹہ بڑھایا جائے تا کہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے
127