علاقائی

کلرسیداں ،تین کمسن بچے نالہ سریں میں ڈوب کر جانبحق

چوآخالصہ کے نواحی گاؤں ٹکال میں افسوسناک واقعہ: نالہ سریں میں ڈوبنے سے تین کمسن بچے جاں بحق—
چوآخالصہ کے نواحی گاؤں ٹکال ڈھوک بابا جماعت میں آج ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں نالہ سریں میں نہاتے ہوئے تین کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ سب آپس میں حقیقی کزن تھے۔

واقعے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق:
آفتاب احمد کا ایک کم سن بیٹا
ندیم احمدکا ایک بیٹا اور ایک بیٹی
کلیم اور نعیم کے بچے بھی ساتھ موجود تھے
تمام بچے صبح گھر سے نکلے اور نزدیکی نالے کی طرف گئے۔ وہاں نہاتے ہوئے تین بچے پانی میں ڈوب گئے۔ باقی دو بچوں کو زندہ بچ گے عینی شاہدین کے مطابق قریبی کرش پلانٹ میں کام کرنے والے مزدور کچھ ہی فاصلے پر یکسلیریٹر چلا رہے تھے۔ دو بچوں نے بھاگ کر ان مزدوروں کو واقعے کی اطلاع دی، جس پر فوری کارروائی کی گئی اور دو بچوں کو بچا لیا گیا۔
جاں بحق بچوں کی عمریں 7 اور 8 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں

یہ سانحہ علاقے میں کہرام مچا گیا ہے، اور اہلِ علاقہ اور رشتہ دار شدید غم کی حالت میں ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کے لیے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جن کی شناحت حمزہ عمر 8 سال ،طیبہ عمر 9 سال، عثمان عمر 10 سال سے ہوئی

بہرام خان

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

1 hour ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

3 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

4 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

4 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

4 hours ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

4 hours ago