کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل نے گاڑیوں کے خرید و فروخت میں ملوث فریاد حسین نامی نوسر بازوں کے گروہ کے ساتھی کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔نوسرباز گروہ مالدار پارٹیوں کو گھیر کر اور انہیں قیمتی گاڑیاں دیکھا کر کروڑوں روپے کی رقم سے محروم کر دیتا ہے۔اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ روز تھانہ کلر سیداں کی حدود میں پیش آیا جہاں محمد عباس سکنہ کوٹلی آزاد کشمیر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گاڑیوں کے لین دین کے سلسلے میں میری فریاد حسین نامی شخص سے ملاقات ہوئی جس کے بعد وہ مجھے عقیل مظہر نامی شخص کے پاس شاہ باغ لے گیا جہاں انہوں نے مجھے 43 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی دیکھائی جس کے بعد انہوں نے مجھے دو گرینڈی گاڑیاں چیک کروائیں اور مجھ سے 35لاکھ روپے نقد وصول کر لئے اور پھرمزید چار لاکھ روپے کی رقم اداکی۔اسی دوران انہوں نے مجھے ایک 45 لاکھ مالیت کی عدد ویگو گاڑیاں دیکھائیں اور اس موقع پر میں نے عقیل مظہر کو مزید 63 لاکھ روپے ادا کئے اور انہوں نے گاڑیاں میرے حوالے کرنے کا وعدہ کیا۔مورخہ 18مئی، گاڑیاں لینے کیلئے عقیل مظہر اور یاسین کے پاس گاڑیاں لینے کیلئے گیا تو عتیق مظہر،قیصر شاہ،ڈاکٹر اقبال بوٹا اور نامعلوم افراد وہاں پر موجود تھے نے گاڑیاں دینے کے بہانے سبز باغ دیکھانے شروع کر دہئے۔ جب ہمیں یقین ہوا کہ یہاں سے کچھ حاصل نہ ہو گا تو میں نے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی جس پرعقیل مظہر،عتیق مظہر اور قیصر شاہ نے مجھے پکڑ لیا اور مارنا شروع کر دیا اور اس دوران میرے بیگ جس میں 49 لاکھ روپے کی کیش،دو عدد آئی فونز،تین عدد سام سنگ فونز، ایک عدد چیک بک اور دیگر ضروری کاغذات تھے چھین لیا اور ہم نے وہاں سے بھاگ کر جان بچائی۔