تھانہ روات کے علاقہ کلرسیداں روڈ پر ڈھوک میجر کے مقام پر مدرسہ یونس کمپلیکس کے سامنے چار موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مانکیالہ کے تاجر کو لوٹ لیا مانکیالہ کے مقام پر ماشاء اللہ پائپ فیکٹری کےمالک حوالدار ریٹائرڈ محمد بشیر نے پنڈی پوسٹ کو بتایا کہ وہ ہفتہ کی صبح ساڑھے بجے اپنے موٹرسائیکل پر روات کی جانب جارہے تھے کہ مدرسہ ڈہوک میجر کے پاس پہنچا تو دو موٹرسائیکل پر سوار چار مسلح نقاب پوش ڈاکووں نے جنھوں نے سروں پر ہیلمٹ پہن رکھے تھے مجھے روک لیا مزاحمت کرنے پر انہوں نے تیس بور پستول کا بٹ میرے سر پر مارا دوسے ڈاکو نے پسٹل میری گردن پر رکھتے ہوئے ہینڈز اپ کراکے میری جیب سے مجموعی طور پر ایک لاکھ بیس ہزار کی نقدی موبائل فون اور پرس جس میں ملازمت کارڈ شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات پڑے ہوئے تھے چھین کر روات کی جانب فرار ہوگئے میں نے ون فائیو پر کال کی تو روات پولیس کی وین موقع پر پہنچ گئی تفصیلات لینے کے بعد میری داد رسی کرنے کی بجائے مجھ پر چڑھائی اور بدتمیزی شروع کردی کہ آپ صبح و سویرے انتی زیادہ رقم جیب میں ڈال کر کدھر جارہے تھے بعدازاں تھانہ روات میں جاکر مجھ سے واقعہ کی درخواست لی پنڈی پوسٹ کے مطابق ڈاکو ڈکیتی کے دوران چھینا گیا پرس تھانہ روات کے قریب جی ٹی روڈ پر پھینک گئے ملنے پرایک مقامی شہری نے فون کرکے پرس کے بارے بتایا وہاں سے متاثرہ شخص کے قریبی عزیز نے اس سے پرس کو اپنے پاس رکھ لیا
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…
ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…
اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…
جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…
حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…