519

کلرسیداں‘راہ چلتے مریض کو انجکشن لگانےوالے عطائی ڈاکٹر کی ویڈیو وائرل


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) روڈ کے اوپر مریض کو انجکشن لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود عطائی ڈاکٹر کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا میں ایک عطائی ڈاکٹر اپنا موٹر سائیکل روڈ کے اوپر کھڑا کر کے مریض کو انجکشن لگاتے ہوئے دیکھایا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے مگر اس کے باوجود محکمہ صحت کلر سیداں کی جانب سے اس کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عطائی ڈاکٹر نے کنوہا گاؤں میں ایک کوٹھی کرائے پر حاصل کر کے اپنا کلینک بنایا ہوا ہے جہاں کسی بھی مرض کا مریض آئے تو اسے بغیر پوچھے انجکشن ٹھونک دیا جاتا ہے اور پلاسٹ کی بوتلوں میں رکھی گئی گولیاں مریض کو تھما دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے مریض تندرست ہونے کی بجائے مزید بیماریاں لے کر گھر روانہ ہو جاتا ہے۔چند برس قبل بھی عطائی ڈاکٹر کے کلینک پر چھاپہ پڑا تھا جہاں سے جانوروں کے انجکشن برآمد ہونے کے بعد اس کے کلینک کو سر بمہر کر دیا گیا تھا جو چند ہی دنوں بعد ڈی سیل ہو گیا جس کے بعد عطائی نے اپنا ٹھکانہ بدل دیا تھا اور کچھ عرصہ تک گوجر خان کی حدود میں ایک کرائے کی کوٹھی پر کام کرنے کے بعد اس نے دوبارہ یہاں کارخ کر لیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں