اہم خبریں

کلرسیداں‘اغوا کیس کے نامزد ملزم کو رہائی کا حکم

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا اپنی مرضی سے گئی تھی اور واپس آ گئی ہوں۔15سالہ مغویہ نے مقامی عدالت میں پیش ہو کر عدالت کے سامنے اپنا بیان قلم بند کروا دیا جس کے بعد معزز جج نے مغویہ کو اس کے والد کے حوالے کرتے ہوئے گرفتار ملزم احسن رضا سکنہ مندرہ کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔جناح کالونی کلر سیداں کی رہائشی مسماۃ (ص)نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ میں اپنے خاوند اور بچوں کیساتھ ذاتی مکان میں رہائش پذیر ہوں،میری ایک بیٹی مسماۃ (ن م)جو کہ کلاس نہم کی طالبہ ہے دوبیرن روڈ پر واقع ایک نجی سکول میں زیر تعلیم ہے۔گزشتہ روز حسب معمول سکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے میری بیٹی سہ پہر تین بجے کے قریب اپنی نانی کے گھر گئی اور واپس نہ آئی جس پر میں نے اپنی والدہ کو فون کر کے بیٹی سے متعلق پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ یہاں نہیں ہے جس پر مجھے تشویش لاحق ہوئی۔اسی دوران میں نے اپنے موبائل فون کے واٹس ایپ پر چیک کیا تو ایک انجان نمبر سے کچھ واٹس ایپ میرے موبائل فون پر آئے ہوئے تھے جن سے معلوم ہوا کہ میری بیٹی کسی سے رابطے میں رہی ہے اور جب اس نمبر کا ڈیٹا نکلوایا گیا تو حسن رضا نامی نوجوان کا نام سامنے آیا۔

admin

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

4 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

5 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

6 hours ago