آہنی راڈ اور ڈنڈوں کے وار سے تین افراد زخمی 8

کلرسیداں،ڈاکو گھر میں گھس کر نقدی موبائل لے اڑے

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں میں ڈکیتی کی واردات میں دو ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر دو عدد موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی

۔راجہ امجد علی نے پولیس کو بتایا کہ میں مرید چوک میں ایک ٹریولنگ ایجنسی چلاتا ہوں۔گزشتہ روز اپنے گھر واقع مرید چوک کلر سیداں موجود تھا

کہ قریب شام 7بجے،میرے دروازے پر دستک ہوئی،جیسے ہی دروازہ کھولا تو ایک شخص جس کے ہاتھ میں پسٹل تھا اندر داخل ہو گیا اور اس نے مجھے دبوچ لیا،ساتھ ہی دوسرا مسلح شخص بھی اندر آ گیا

اور آتے ہی میرے ماتھے پر پسٹل کا بٹ مار کر مجھے زخمی کر دیا جس کے بعد دونوں ملزمان نے کمرے میں داخل ہو کر میرے دو عدد موبائل فونزاور 65ہزار روپے اٹھا لئے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

مدعی کے مطابق ایک ملزم اکبر علی سکنہ بٹ کالونی کلر سیداں کو میں نے پہچان لیاکیونکہ وہ میری دکان پر سات سال سے کام کر رہا تھا۔دریں اثناء عمران بشارت سکنہ شاہ باغ نے 15پر کال کر کے بتایا

کہ اس نے اپنا موٹر سائیکل آر آئی ایل 7886جو رات کے وقت گھر کے باہر کھڑا تھا کو چوری کر لیا گیا ہے

۔ دریں اثناء پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پسٹل 9ایم ایم بمعہ 9زندہ روند برآمد کر کے ڈرائیور معراج عابد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم نے ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے پسٹل کو چھپا کر رکھا ہوا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں