علاقائی

کلرسیداں،پولیس نے شراب کی بھاری کھیپ پکڑ لی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت علی عباسی ان ایکشن،480 بوتل شراب برآمد کر لی ملزمان جنگل میں فرار،ملزمان کا تعلق سہنسہ آزادکشمیر سے تھا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بشارت علی عباسی کو مخبر کے زریعے اطلاع ملی

کہ بدنام زمانہ منشیات فروش عامر ولد مطلوب اور وقار ولد جہانگیر سکنہ سہنسہ آزاد کشمیر اور عدنان جاوید گاڑی ٹیوٹا ہائی ایکس میں بھاری مقدار میں شراب لے کر نارہ کی طرف سے کلرسیداں آ رہے ہیں

جس پر اے ایس آئی زاہد حسین کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی شام پانچ بجے کے قریب ایک ٹیوٹا ڈبل کیبن نمبری بی اے کے 878 لہڑی گاؤں کی جانب سے آئی

جس کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی جس پر پولیس نے پرائیویٹ گاڑی میں ان کا تعاقب کیا تو ملزمان چند کلومیٹر بعد گاڑی کھڑی کر کے جنگل کی طرف بھاگ پڑے نکلے پولیس نے بھی تعاقب کیا مگر ملزمان جنگل اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

۔گاڑی کی حسب ضابطہ از خود تلاشی عمل میں لانے پر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر پڑے 10 عدد توڑے برآمد ہوئے ہر ایک توڑے کو کھول کر چیک کرنے پر ایک توڑے کے اندر 48/48 بوتل شراب ادھیہ برآمد ہوئی کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

admin

Recent Posts

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

11 minutes ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

6 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

10 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

10 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

13 hours ago