101

کلرسیداں،پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی 2 گرفتار

دوبیرن کلاں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر دوبیرن کلاں کے قریب جوئے کی محفل الٹا دی، دائو پر لگی رقم قبضہ میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ چار کے قریب نامعلوم ملزمان فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دوبیرن کلاں میں قریبی قبرستان میں چند اشخاص بذریعہ لڈو دانہ جوا کھیلنے میں مشغول ہیں جس پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی جہاں پانچ سے چھ اشخاص نے لڈو دانے کی آڑ میں جوئے کی محفل سجا رکھی ہے

ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر داؤ پر لگی رقم الٹ پلٹ کر بھاگنے کی کوشش کی جن میں سے دو اشخاس محمد نواز سکنہ لیہ اور افتخار سکنہ لالہ موسی کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 8030 روپے،لڈو بمعہ دانے پانچ عدد،ایک ڈبی پلاسٹک، ایک عدد پلاسٹک گلاس اور ایک عدد پلاسٹک والا کپڑا یکجا کر کے بذریعہ فرد قبضہ پولیس میں لے کر تکمیل فرد کی گئی جبکہ بقیہ 3/4 نامعلوم ملزمان فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں