کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پاک فوج کے جوان ضامن حسین دورانِ ڈیوٹی پنوں عاقل، سندھ میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے جان کی بازی ہار گیا ۔ شہید ضامن حسین کا تعلق موہڑہ کنیال، نزد موہڑہ بنی، کلر سیداں سے تھا۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز بدھ صبح 9 بجے آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔وہ گرداور چوہدری اسلم مرحوم کے صاحبزادے/صوبیدارابرار چوہدری ارشد انتظار مہدی چوہدری ندیم کے بھائی سائیں نثار جعفری غلام عباس کے بھتیجے تھے۔