راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش اور قانونی پیروی کے نتیجے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں قوتِ سماعت و گویائی سے محروم خاتون سے زیادتی کے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
مجرم منصور وحید کو عدالت کی جانب سے 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ مقدمہ مئی 2023 میں تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا، جس میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹھوس شواہد اکٹھے کیے اور چالان عدالت میں پیش کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نہایت افسوسناک تھا اور پولیس نے متاثرہ خاتون کی کمزوری کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کیس کی موثر پیروی کی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ دستیاب شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں مجرم کے خلاف الزامات ثابت ہوئے۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…