کلرسیداں،فائرنگ سے قتل ہونیوالی خاتون سپردخاک ،مقدمہ درج

کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پلالہ ملاح خان میں فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون شمیم اختر کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ادھر کلر سیداں پولیس نے مقتولہ کے بیٹے قمر نثار کی مدعیت میں چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

قمر نثار نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وقوعہ کے روز میں اپنے والد میر باز خان، والدہ شمیم اختر،بھائی شعیب علی،چچا محمد نواز کیساتھ اپنے گھر پر موجود تھا کہ بوقت قریب سات بجے شام مسمیان سیف اللہ مسلح ڈنڈا،چوہدری نبیل مسلح ریپیٹر 12 بور،محمد صغیر مسلح پسٹل 30 بور،گل ضمیر مسلح پسٹل،بلال مسلح پسٹل، محمد عثمان مسلح پسٹل گھر کے باہر آئے اور للکارا کہ باہر نکلو آج تمہیں شمریز کی ویڈیو وائرل کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں ہم گھر سے باہر آئے تو چوہدری نبیل نے 12 بور سے سیدھ فائر بانیت قتل میرے چچا محمد نواز پر کیا جو چھرے چچا کو سامنے ماتھے اور دائیں آنکھ پر لگے جس سے چچا شدید زخمی ہو کر گر پڑا،

میری والدہ شمیم اکتر چھڑانے کیلئے آگے بڑھی تو چوہدری نبیل نے رپیٹر 12 بور سے سیدھا فائر میری والدہ پر کیا جو چھرے اس کے منہ،سر اور جسم کے مختلف حصوں پر لگے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔محمد بلال اور محمد عثمان نے پسٹل ہائے 30 بور سے فائر مجھ پر کئے مگر میں خوش قسمتی سے محفوظ رہا اتنے میں ہر دو ملزمان نے میرے قریب آ کر مجھے اپنے اپنے پسٹل کے بٹ مارے جو میرے سر اور بائیں بازو پر لگے جس سے میں شدید زخمی ہو گیا۔ملزمان کو شک تھا کہ میرے بھائی شعیب نے شمریز کی ویڈیو وائرل کی ہے جس بنا پر چوہدری نبیل وغیرہ نے باہم صلاح مشورہ ہو کر اور چوہدری منیر کی ایمائ اور مشاورت پر میری والدہ کو ناحق قتل کر دیا اور ہمیں ناحق مضروب کیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں