517

کلرسیداں،شراب سپلائر گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلرسیداں پولیس کی اہم کاروائی، شراب سپلائر گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ثقلین عابد کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 100بوتل شراب برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی صدرنے ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے، شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں