کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں کے نواحی علاقے سروہا چوہدیاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کے باعث کنویں میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق خاتون کافی عرصے سے ذہنی مسائل کا شکار تھی۔
