کلرسیداں،بیس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ خارج

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) سینئر سول جج کلر سیداں محمد آصف کی عدالت نے کلر سیداں نے چوہدری محمد ذواالفقار بنام سہیل اطلس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی ساڑھے تین سال بعد خارج کر دیا۔چوہدری محمد ذوالفقار نے اپنے دعوے میں موقف اختیار کیا تھا کہ میں میرا تعلق سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ ہے اور سابق پی پی 5 کا صدر ہوں اور پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کا ایگزیکٹو ممبر ہوں۔ سہل اطلس،شمس تبریز،ناصر اقبال بیگ،قیصر اقبال بیگ،فیصل اقبال بیگ،کوثر اقبال بیگ اور وسیم اطلس نے میرے خلاف جھوٹا دعوی دائر کر کے میری شہرت کو نقصان پہنچایا تھا جس پر شہری نے 2017 میں ملزمان کیخلاف 20 کروڑ روپے ہر جانے کا دعوی دائر کیاتھا جس کا معزز جج نے فیصلہ سناتے ہوئے 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی خارج کر دیا۔مدعا علیہم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں