اہم خبریں

کلرسیداں،انجمن پٹواریاں کی جی ٹی روڈ بلاک کرنے کی دھمکی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)انجمن پٹواریاں ضلع راولپنڈی کے مرکزی عہدیداران نےکہا ھے کہ ملزمان کی عدم گرفتاری پر جی ٹی روڈ کو بلاک کیا جاۓ گا۔ ان خیالات کا اظہارانجمن پٹواریاں ضلع راولپنڈی کے مرکزی عہدیداران نے یہاں کلر سیداں میں منعقدہ احتجاجی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کیا ۔تفصیلات کے مطابق ناٸب تحصیلدار راولپنڈی ملک جاوید پر گزشتہ دنوں احاطہ کچہری میں کچھ افراد کی جانب سے قاتلانہ حملے کی مزمت میں ضلع راولپنڈی کے محکمہ مال کے افسران و دیگر سٹاف کی جانب سے جاری ہڑتال آج نویں روز میں داخل ھو گٸی مگر تا حال ملزمان کی گرفتاری کو عمل میں نہ لایا جا سکا جس پر تحصیل کلرسیداں میں تحصیلدار محمود احمد بھٹی کی زیر صدارت آج ایک تقریب منعقد کی گٸی جس میں ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے محکمہ مال کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر تحصیلدار کلر سیداں محمود احمد بھٹی ۔ناٸب تحصیلدار مرزا منصور ۔ثاقب ریحان ۔انجمن پٹواریاں مری کے صدر راجہ ممتاز۔انجمن پٹواریاں گوجرخان کے صدر چوھدری جمیل وارثی۔تحصیل راولپنڈی کے صدر چوھدری طاہر وڑاٸچ۔ضلع جہلم کے صدر چوھدری واجد نصیر۔ملک خادم ۔شبیر بھٹی۔لالہ صابر پٹواری اور چوھدری جمیل پٹواری نے خطاب کیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ انتظامیہ کے اعلی افسران نے ھماری کوٸی مدد نہیں کی اور اگر اب بھی انتظامیہ نے لیت و لعل سے کام لیا تو ہم اس احتجاج کو ڈویژنل سطح پر لے جاٸیں گے اور مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال کو جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ھوۓ واٸس چیٸرمین انجمن پٹواریاں پاکستان چوھدری اس گرداور نے کہا ھے کہ ھمارے احتجاج کے باوجود سب رجسٹرار آفس کھلا ھے اور کام جاری ھے انہوں نے خبدار کیا ھے کہ اگر رجسٹرار آفس بند نہ ھوا تو ھم اسکو تالے لگا کر خود بند کر دیں گے ۔تمام مقررین نے ناٸب تحصیلدار ملک جاوید کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شانہ بشانہ چلنے کا عندیہ دیا ھے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

5 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

9 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

9 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

12 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

12 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

12 hours ago