الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے لیئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں بچوں کو عید گفٹ اور نقدی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر یتیم بچوں کے بینک اکاؤنٹس میں ماہانہ وظیفہ کے طور پر رقم تقریباً مبلغ=/3000 روپے ٹرانسفر کیئے گئے۔جماعتِ اسلامی کلر سیداں زون کے امیر جاوید اقبال ، الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے سرپرست حاجی ابرار حسین نے خصوصی خطاب کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی سے وسیم مجتبیٰ نے بچوں کو مختلف سرگرمیاں اور مقابلے کروائے۔ جیتنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں محمد توقیر اعوان نے خصوصی طور پر یتیم بچوں کے ڈونرز اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ کفالت یتامیٰ پروگرام کو کلر سیداں میں شروع کیا گیا۔ یاد رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت کلر سیداں سے تقریباً 60 بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔ اور ابھی یتیم بچوں کو مزید رجسٹرڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
306